ابنا: ترک حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کہ انقرہ کے قریب ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے حکام کو شام جانے والے ایک غیر ملکی طیارے میں مشکوک سامان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد طیارے کو مکمل تلاشی لیے جانے تک روک لیا گیا تھا۔ جسے آج اتوار کو روانہ کردیا گیا ہے۔
ترک عہدیدار نے بتایا تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ پاکستان کی ایک نجی فضائی کمپنی کے طیارے میں چین کے ایک امدادی ادارے کی جانب سے شامی ہلال احمر کے لیے کمبل بھجوائے گئے تھے۔
ترکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انقرہ ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے نے وسطی ایشیائی ریاست قرغستان کے دارالحکومت بشکیک سے اڑان بھری تھی، جو بعد ازاں کچھ دیر کے لیے انقرہ میں "انبوگا" ہوائی اڈے پر بھی رکا تھا جہاں اسے حکام نے مکمل تلاشی کے لیے روک لیا تھا۔
.......
/169