11 جنوری 2014 - 20:30
شامی مشرقي صوبے ديرالزور کاايک اورعلاقہ دہشت گردوں سے آزاد

شامي فوج نے مشرقي صوبے ديرالزور کے ايک اور علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کراليا ہے.

ابنا: شام کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف اپني پيشقدمي جاري رکھتے ہوئے ديرالزور ميں پورسعيد کے اسٹريٹجک علاقے کو کہ دہشت گرد عناصر جس کے اطراف کے گھروں ميں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے اور شامي باشندوں پر حملے کرتے تھے آزاد کراليا ہے.شامي فوج نے  دمشق کے مضافاتي  علاقوں عدرائے بلد ، دوما ، جوبر ، يلدا ، ببيلا اور داريا ميں مسلح دہشت گرد عناصر کي بڑي تعداد کو ہلاک کردياہے-شامي فوج نے جنوبي شام کے صوبے درعا کے نصيب ، حراک ، انخل ،نمر، شيخ مسکين اور مزريب ميں بھي بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا.ہلاک ہونےوالوں ميں بہت سے دہشت گردوں کا تعلق سعودي عرب، ليبيا، پاکستان، چيچنيا اور الجزائر سے ہے -دوسري جانب شام کے شمال مغربي صوبے ادلب ميں واقع سراقب اور معرت النعمان ميں دہشت گردوں کے گئي گروہوں کے متعدد افراد کو ہلاک اور سيلوہا کے علاقے ميں ان کي دراندازي کي کوششوں کو بھي ناکام بناديا گيا ہے.

.......

/169