ابنا: انہوں نے مزید کہا کہ اس موضوع کو افغانستان کے حکام کے گوش گزار کردیا گیا ہے اور یہ تاکید کی گئی ہے کہ قیدیوں کی رہائی، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لئے مضبوط خطرہ شمار ہوتی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے وضاحت کی افغانستان میں خطرناک قیدیوں کی رہائی کے مسئلے کا امریکی حکام قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں ان 88 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے جن کو امریکی حکام ، اس ملک کی سیکورٹی کے لئے سنجیدہ خطرہ سمجھتے ہیں۔
.......
/169