ابنا: جامعہ المصطفی (ص) اصفہان میں زیرتعلیم پاکستانی طلاب کے ایک انقلابی اور فعال گروہ عماریون حوزہ و روحانیت پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی ڈاکٹر نقوی کی دعوت پر تہران کا انقلابی و معلوماتی دورہ کیا، اس دورے کے دوران طلاب نے امت اسلامی کے عظیم رہبر و پیشوا حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیکر اپنے دورے کا آغاز کیا۔ طلاب نے بہشت زہرا (س) قبرستان میں شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں طلاب نے دفاع مقدس کی یادگار اور اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخی و انقلابی معلومات سے آگاہی کے لیے تیار کردہ خصوصی میوزیم کا دورہ کیا، طلاب کو جماران میں موجود حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی رہائش گاہ پر بھی لے جایا گیا، جس کے بعد حسینیہ جماران اور امام خمینی (رہ) کی زندگانی پر مشتمل میوزیم کا دورہ کیا۔
.......
/169