10 جنوری 2014 - 20:30
افغان صدر حامد کرزئی کا 72 قیدی رہاکرنے کا فیصلہ، امریکا کو تشویش

کابل… افغان صدر حامد کرزئی نے 72 قیدی رہاکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: ترجمان افغان صدر کے مطابق بگرام جیل میں موجودان قیدیوں کوعدم ثبوت پررہاکیاجارہاہے، افغان قیدیوں کو بغیرثبوت قیدرکھناغیرقانونی ہوگا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ رہاہونے والے قیدی دوبارہ میدان جنگ کارخ کرسکتے ہیں۔

.......

/169