ابنا: ایران کے ایٹمی مذاکرات ٹیم کے رکن " مجید تخت روانچی " نے کل ، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان باقیماندہ مسائل کے بارے میں کہا کہ چند موارد باقی بچے تھے کہ جن کا ماہرین کی سطح پر مذاکرات ميں حل ہونے کا امکان نہیں تھا چنانچہ ان مسائل کو اعلی سطح پر حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور یہ مسائل بھی قابل حل ہيں اور ان میں کوئي خاص پیچيدگي نہيں پائی جاتی ۔ روانچی نے اس طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتے کے بارے میں 20 جنوری کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مذاکرات کے کامیاب ہونے کی صورت میں ایران کے نائب وزیر خارجہ جناب عباس عراقچی اور یورپی یونین ميں خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ محترمہ ھلگا اشمید کے درمیان 20 جنوری کو سمجھوتے پر عملدر آمد کا اعلان ہوگا ۔ عراقچی آج جنیوا میں اشمید کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہیں ۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین نے اپنے تیسرے دور کے مذاکرات میں 30 دسمبر 2013 جنیوا میں مذاکرات انجام دیئے تھے تاہم جناب عراقچی کے بقول دو تین موارد باقی رہ گئے ہیں کہ جنہیں اعلی سطح پر حل کیا جانا باقی ہے۔
.......
/169