8 جنوری 2014 - 20:30
وزارت خارجہ کی ترجمان: ایران کا علاقے میں گہرا اثر و رسوخ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یورپی ملکوں کے پارلیمانی وفود کے دورہ ایران کو، علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ایران کے اہم مقام اور اثر گزار ہونے کی نشانی قرار دیا۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان "مرضیہ افخم" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ یورپی ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور ایران کا علاقے میں گہرا اثرو رسوخ ہے اور اسی بنا پر وہ  ایران کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  ایران تعلقات کے فروغ کے دائرے میں مختلف ملکوں کے پارلیمانی وفود کے دورۂ ایران کا خیر مقدم کرتا ہے کہا کہ پارلیمانی تعلقات بھی دو حکومتوں کے درمیان تعلقات کی مانند ہیں اور ایران ملکوں کے ساتھ برابری کے بنیاد پر باقاعدہ تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 

.......

/169