ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل "حسین سلامی" نے تھران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ریسرچ انسٹیٹوٹ کے محقیقین سے ملاقات میں اس انقلابی ادارے کی منفرد خصوصیات اور اس کے منحصر بفرد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مقدس دفاع کے برسوں میں دشمن کے خلاف مقابلے کے حوالے سے وسیع تجربات حاصل کیئے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل "حسین سلامی" مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی و رضا کار فورس بسیج نے عراق کی بعث پارٹی کی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں رائج و جدید روشوں کا استعمال کیا اور دشمنوں کو فکر ونظر کی بنیاد پر شکست دی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے تسلط پسند نظام کا اصلی ہدف ، دنیا کے ذہنوں کو کنٹرول اور ان پر تسلط حاصل کرنا قرار دیا اور کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایرانیوں کے ذہنوں اور فکروں کو سامراج و تسلط پسند نظام کے تسلط سے آزاد کیا ہے اور انہی افکار و نظریات کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی ترقی و پیشرفت کے حوالے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔......./169
7 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494280
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ اس ادارے کے ٹھوس اور اٹل نظریات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے اندازوں کو درہم برہم کردیا ہے۔