7 جنوری 2014 - 20:30
شام میں سعودی دہشتگردوں کے بھیانک جرائم/ بچوں کو کافر قراردیکر قتل کرتے ہیں

شام میں ایک سلفی وہابی دہشت گرد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کے افراد شامی بچوں کو کافر قراردیکر قتل کرتے تھے۔

ابنا: شام میں ایک سلفی وہابی دہشت گرد ابو خطاب نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کے افراد شامی بچوں کو کافر قراردیکر قتل کرتے تھے۔ ابو خطاب کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور اس شام کے صدر بشار اسد کے خلاف جاری جنگ میں آٹھ بار حصہ لیا ہے ابو خطاب کا کہنا ہے کہ دو شامی بچوں کو اس کے دوستوں نے بہیمانہ طور پرہلاک کیا اوروہ اس منظر کو دیکھ کر سخت ناراض ہوا اور اس نے اپنے کمانڈر ابو ایمان العراقی سے سوال کیا کہ بچوں کو کیوں ہلاک کیا گیا ہے تو ابو ایمان نے کہا کہ ہم نے اس لئے دو بچوں کو ہلاک کیا ہے کیونکہ وہ مسلمان نہیں تھے۔ ابو خطاب نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں سعودی سلفی وہابی دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جہاد نام کی کوئي چیز نہیں بلکہ فساد ہی فساد ہے اور سعودی عرب سے وابستہ دہشت گردوں سے فساد کے علاوہ کسی اور چیز کی توقع بھی نہیں رکھنی چاہیے ابو خطاب نہیں کہا کہ اس نے افغانستان اور بوسیا میں بھی جہاد میں حصہ لیا ہے۔

.......

/169