7 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان میں طالبان کے ۲۳ افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے 23 افراد ہلاک اور گرفتارکر لئے گۓ۔

ابنا: افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے 23 افراد ہلاک اور گرفتارکر لئے گۓ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران میدان وردک، ہرات اور ہلمند صوبوں میں، افغان نشینل آرمی کے آپریشن میں طالبان کے سات افراد مارے گئے جب کہ 16 دیگر کو گرفتار کرلیاگیا۔ ان افراد کے پاس سے بھاری مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار، اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئے۔ اس رپورٹ کےمطابق اس مدت میں صوبۂ اروزگان، ہرات اور ہلمند کی سڑکوں کے کنارے نصب شدہ 21 بموں کو پولیس نے ناکارہ بھی بنایا ہے۔دوسری جانب 88 افغان شہری بگرام جیل سے رہا ہورہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بگرام جیلوں کے کیسیز کی جائزہ کمیٹی کے رکن " عبدالشکور دادرس " نے کہا ہے کہ ان قیدیوں کے بارے ميں سنگین جرائم ثابت نہیں ہيں اس لئے وہ جلد ہی آزادہوجائیں گے۔ اس سے قبل امریکہ نے ان قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کی تھی۔ چنانچہ تین امریکی سینیٹروں نے گذشتہ جمعرات کو اپنے دورۂ کابل میں صدر افغانستان حامد کرزئی سے ملاقات کے دوران ان کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان 88 افغان قیدیوں کو مقدمے کے بغیر بگرام جیل سے رہا کیا گيا تو کابل اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے۔ ان سینیٹروں کا دعوی ہے کہ ان قیدیوں ميں سے بعض قیدی افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں پر حملے اور ان کے قتل میں ملوث ہیں۔ تقریبا پانچ ماہ قبل امریکہ نے بگرام جیل کے تین ہزار 58 قیدیوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت افغانستان کو سونپی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲