6 جنوری 2014 - 20:30
عراق کے صوبے دیالہ میں مظاہرے

عراق کے صوبے دیالہ کے عوام نے دہشتگردوں کے مقابلے میں اس ملک کے قبائل و سیکیورٹی اداروں کی حمایت میں مظاہرے کیئے ہیں۔

ابنا: عراق کے صوبے دیالہ کے علاقے "بنی سعد" کے عوام نے آج اپنے ملک کے صوبے الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے مقابلے کے لئے، عراق کے قبائل و سیکیورٹی فورسیز کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ان کی بھر پور حمایت میں مظاہرے کئے اور اس حوالے سے اپنی بھر پور مدد کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے عراق کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس بات کی اجازت دے کہ عراق کے غیور عوام رضاکارانہ طور پر دہشتگردوں کا مقابلے کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسیز کے شانہ بشانہ کاروائیوں میں شرکت کریں۔ ان مظاہروں میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

.....

/169