ابنا: ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے صوبے ادلب میں حریتان شہر کی چوکی کے قریب ایک کار بم دھماکہ کیا جس میں متعدد عام شہری جاں بحق و زخمی ہوگئے۔دوسری جانب العالم نے رپوٹ دی ہے کہ صوبے ادلب میں ہی سلقین کے علاقے میں شامی فوج کے مقابلے میں دہشتگرد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔اس سے قبل اس قسم کے دعوے کئے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے شہر سلقین میں کئی علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ادھر دارالحکومت دمشق کے مضافات میں بھی شامی فوج نے دوما کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے انھیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوجیوں نے لبنان کے علاقوں متہومہ اور ادلین سے، شام میں داخل ہونے کی دہشتگردوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ اس کاروائی میں بھاری تعداد میں مسلح دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
.......
/169