ابنا: جمعہ کو ایس این سی کے رکن سمیر ناشار نے اے ایف پی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ غیر ملکی حمایت شامی حکومت مخالف گروہ 22 جنوری سے سوئیس شہر مونٹریو میں شروع ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ایس این سی رکن نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں کئی بین الاقوامی وفود سے ملاقات کے بعد شامی قومی کونسل اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
ایس این سی کے سابق صدر جورج صبرا نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ان کے گروہ نے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہونے کا فیصلہ لیا ہے اور ہم اس پر ثابت قدم رہیں گے۔
ابتدا میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امن مذاکرات جنیوا میں منعقد ہوں گے لیکن اقوام متحدہ نے گزشتہ 17 دسمبر کو اعلان کیا کہ شام کے موجودہ بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی کانفرنس مونٹریو میں منعقد ہوگی اور اس کے ایک دن بعد 24 جنوری سے امن مذاکرات کا آعاز جنیوا میں ہوگا۔
.......
/169