ابنا: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کل جنوبی بیروت ميں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضاحیہ میں دہشت گردانہ کاروائی ایک سلسلہ وار سناریو ہے کہ جس کا مناسب جواب، جلد از جلد متحدہ قومی حکومت کی تشکیل ہے ۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صرف متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے ذریعے سے ہی لبنان کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔ در ایں اثنا لبنان کے عبوری وزیر اعظم نے بھی کل کے دھماکے کو ایک سازش سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس جارحیت کے مرتکب افراد کا اصل مقصد ملک میں فرقہ واریت اور داخلی بحران کو ہوا دینا ہے۔......./169
2 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 491829
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے لبنان میں قومی اتحاد پر تاکید کی ہے۔