31 دسمبر 2013 - 20:30
اردن، عراقی حکومت کے سیاسی مخالفین کا مرکز

عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رکن نے تاکید کی ہے۔

ابنا: عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رکن نے تاکید کی ہے۔ اردن، عراق میں سیاسی مخالفین کے ایک مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے اور عراقیوں کے قتل کا فتوی جاری کررہا ہے۔ العالم کی آج کی رپورٹ کے مطابق "سامی العسکری" نے "السومریہ نیوز" کے گفتگو کرتے ہوئے کہ اردن ، عراق کے سیاسی مخالفین کے ایک مرکز میں تبدیل ہوچکاہے، اور وہاں سے عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے فتوے جاری کیئے جاتے ہیں۔ " العسکری" نے اردن کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عراق کے بارے میں اپنے موقف پر نظرثانی کرے۔ عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رکن " سامی العسکری" نے مزید کہا کہ اردن کے حکام کے اقدامات کے حوالے سے عراق کے مسافروں نے بعض شکایات کو پیش کیا ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ عراق ، اردن کے مقابلے کے لئے اس ہی قسم کے فیصلے کرسکتا ہے اور عراق کے پاس اپنے فیصلوں پر عمل کرنے کے لئے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ عراق کے ایک باخبر ذرائع نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ عراق کی حکومت اردن کی امداد بند کرنے کا سوچ رہی ہے، کیونکہ یہ ملک فتنہ و فساد کو ہوا دینے کی کوشیشیں کررہا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲