31 دسمبر 2013 - 20:30
عراق، کار بم دھماکوں میں انتالیس افراد جاں بحق

عراق کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونے والے متعدد کار بم دھماکوں میں انتالیس افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو‏گئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق جنوبی بغداد میں زغفرانیہ، صدر سٹی اور مشرقی بغداد کے الکمالیہ علاقوں میں کار بم دھماکے ہو ئے ہیں جن میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی فورسز نے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ھوسری جانب فوج نے صوبے الانبار میں دہشتگردوں کے کیمپ اکھاڑ پھینکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کیمپوں سے بارود سے لدی دو گاڑیاں اور کئي خود کش جیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ عراقی حکومت کے مطابق یہ کیمپ القاعدہ کا اڈہ بن گئے تھے۔ عراقی وزیر اعظم نے صوبے الانبار میں دہشتگردوں کے مقابلے میں فوج کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردوں کی سب سے بری شکست ہے۔ انہوں نے صوبے الانبار کو فوج اور قوم کی وحدت کا مظہر قرار دیا۔

.......

/169