31 دسمبر 2013 - 20:30
روس میں خاتون کا خود کش دھماکا، 18 افراد ہلاک 40 زخمی

ماسکو…روس میں خاتون نے ایک ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملہ کرکے 18 افرادکو ہلاک کر دیا ،خاتون کے حملے میں40 افراد زخمی بھی ہو ئے ۔روس میں ٹرین اسٹیشن پر ہونے والے خوکش دھماکے کی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ابنا: روس کے شہر ولگوگریڈ میں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے ٹرین اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑھا لیا۔

جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکاہوتے ہی آگ کا ایک بڑا گولا اسٹیشن کے ہال سے باہر نکلتا ہے اور ساتھ ہی ٹوٹی ہوئی کھڑکیون سے دھواں نکلنا شروع ہو جاتا ہے ۔

روس کی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور نے ولگریڈ اسٹیشن کے داخلی راستے پر تلاشی لینے والی مشین کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ۔ 21 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایک خاتوان خودکش بمبار نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔واضح رہے کہ روس آئندہ سال فروری میں اسی علاقے میں سرمائی اولمپکس سوچی 2014 کی میزبانی کررہاہے۔

روس: بس میں بم دھماکا، دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی    وولگا گراڈ …روس کے شہروولگا گراڈ میں بس میں بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ووَلگوگراڈ سے موصولہ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ چلتی ہوئی بس میں ہوا جس سے کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بہی روس کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کارروائی ایک خاتون خودکش بمبار نے کی تھی۔مسلسل دو دھماکوں سے روسی شہر سوشی میں منعقد موسم خزاں کے اولمپکس گیمز خطرے میں پڑگئے ہیں۔

روس : دوسرے روز کے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد15ہو گئی    وولگو گراڈ … روس میں مسلسل دوسرے روز دھماکے سے 15افراد ہلاک 20 سے زائد د زخمی ہوگئے ہیں۔

روس میں پھر دہشت گردی کانشانہ بنا۔جنوبی شہروولگو گراڈ جہاں اک ٹرالی بس میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق دھماکا انتہائی شدیدتھا ، جس سے ٹرالی بس مکمل تباہ ہوگئی ۔حکام کاکہناہے کہ دہشتگرد کارروائی ۔ خود کش حملہ معلوم ہوتی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسی شہر میں ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔خاتون حملہ اور نے خود کو داخلی راستے پر دھماکے سے اڑا لیا تھا،جس سے 18 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔تاہم اب تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔روس آئندہ سال 2014 میں سوچی سرمائی اولمپکس کی میزبانی کررہا ہے۔دھماکوں کے باعث سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد پر بھی سوالیہ نشان اٹھ سکتا ہے۔

.......

/169