ابنا: ایران کی مسلح افواج کی اسٹاف کمیٹی نے 9 دی کی آمد کے موقع پر آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سنہ 2009 کا فتنہ ، جو امریکہ ، برطانیہ اور صہیونی حکومت کی کھلی حمایت اور سامراجی افکار کے ساتھ ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزام کی صورت میں وجود میں آیا، اتنا بڑا گناہ ہے جس نے انہیں ہمیشہ کے لئے رسوا کردیا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 دی مطابق 30 دسمبر 2009 کے عظیم واقعے نے آٹھ ماہ کے فتنوں اور آشوب برپا کرنے والوں کو کنارے لگا دیا اورایران کا نظام ایک انتہائی پیچیدہ اور خطرناک مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گذر گیا۔
.....
/169