ابنا: تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چند روز قبل سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سید محمد حسین ولد سید خادم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید کل شہید ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل جب ایران سے انار کی پیٹیاں آئی تھیں جس میں حافظ کی شاعری کے اوراق کو بطور ردی استعمال کیا گیا تھا۔ تکفیری گروہ نے شرپسندی کرتے ہوئے اس کی آڑ میں توہین قران کا شور مچاتے ہوئے کوئٹہ شہر میں فائرنگ کرتے ہوئے شہر میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی اور حالات کو خراب کر دیا۔ تکفیریوں کی فائرنگ سے ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدار سید خادم حسین گولی کا نشانہ بن گئے۔ جس کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل شہید ہو گئے تھے۔ شہید کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین بہشت زہرا میں کر دی گئی تھی۔.......
/169