ابنا: اسلام آباد پہنچنے پر ایر پورٹ پر ان کا استقبال پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکام اور ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ اپنے دورۂ اسلام آباد میں ڈی – 8 کے اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات بھی کریں گے۔محمد جواد ظریف اسی طرح اس اجلاس کے موقع پر ترکی کے اپنے ہم منصب احمد داؤد اوغلو سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈی- 8 سے موسوم آٹھ ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے سولہویں اجلاس میں مختلف مسائل پر غور کیا جائےگا۔ڈی-8 میں ایران، پاکستان، ترکی، بنگلادیش، انڈونیشیاء، ملائشیاء، مصر اور نائجیریا شامل ہیں۔
.......
/169