16 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کے تعاون و مفاہمتی رویہ کی قدردانی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون و مفاہمتی رویہ کی قدردانی کی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون و مفاہمتی رویہ کی قدردانی کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" نے جنیوا میں ہونے والے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2013 عیسوی کے بڑے واقعات میں سے ایک ، ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری سمجھوتہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ابتدائی سمجھوتہ ، حتمی سمجھوتے پر منتج ہوگا اور فریقین کے درمیان پائی جانے والی تمام تشویشیں دور ہونے کا باعث بنے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" نے مزید کہا کہ پائی جانے والی تشویشوں کو دور کرنے کے لئے آئی ، اے ، ای ، اے کے ساتھ تعمیری تعاون کرنے پر ہم تھران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ایران کے اس حوالے سے اقدامات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ تعمیری و مثبت فضاء کہ جو اس سال جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے ساتھ سامنے آئی ہے ، آئندہ سال بھی اس کا سلسلہ جارہی رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲