16 دسمبر 2013 - 20:30
سعودی عرب: بزرگ "سنی عالم دین" کی گرفتاری، مظاہرے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں عوام نے سعودی کارندوں کے ہاتھوں ایک بزرگ عالم دین کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے کئے ہیں۔

ابنا: شہر ریاض، جوف اور قصیم شہروں میں گذشتہ روز عوام نے شیخ سلیمان العلوان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کئے۔ سعودی کارندوں نے القصیم شہر میں پینتالیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ القصیم شہر ریاض کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ شیخ سلیمان العلوان سعودی عرب کے بزرگ اور محبوب عالم دین ہیں جنہں سعودی کارندوں نے دوہزار چار میں گرفتار کرلیا تھا، آل سعود نے اس عالم دین کو چھے برسوں تک قید تنہائي میں رکھا تھا۔ آل سعود نے بہت سے علماء اور دانشوروں نیز انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرکے مدتوں سے قید کررکھا ہے۔ آل سعود کے کارندے ہر اس شخص کو گرفتار کرلیتےہیں جو آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد لوگ برسوں سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ قیدیوں میں کچھ خواتین بھی ہیں جنہيں مظاہرے کرتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔  سعودی عرب کے عوام شدید گھٹن کے ماحول میں زندگي گذار رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ آل سعود اسلامی بیداری کی لہر سے بچ نہيں سکتی۔ سعودی عرب میں جاری مظاہروں اور احتجاج سے صاف ظاہر ہے کہ عوام میں آل سعود کے خلاف بے چینی پائي جاتی ہے اور وہ اپنے حقوق کے مطالبےکے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

.......

/169