ابنا: ڈاکٹر وحید احمدی نے تحقیقات و ٹکنالوجی کی چودھویں نمائش میں کہا کہ گذشتہ بارہ برسوں میں ایران میں علمی اور سائنسی مقالے تیار کرنے کی فیلڈ میں بے حد کام ہوا ہے اور اس لحاظ سے ایران کو اعلی مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئي ایس آئي سمیت دیگر علمی مراکز کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کو علاقے میں سائنسی ترقی میں پہلا مقام حاصل ہے۔ تحقیقات و ٹکنالوجی کی چودھویں نمائش اتوار چودہ دسمبر سے شروع ہوئي ہے اور اٹھارہ دسمبر تک جاری رہے گي۔ اس نمائش میں ایران کی یونیورسٹیوں، علمی مراکز اور ٹکنالوجی مراکز کی جدید ترین مصنوعات پیش کی گئي ہیں۔
.......
/169