اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انٹرنیشنل ایمنسٹی نے ایک بیانیہ دے کر آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ بحرین کی جیلوں میں قید بچوں کے ساتھ برا سلوک کر رہےہیں۔انٹرنیشنل ایمنسٹی کی طرف سے دئے گئے بیانیہ میں آیا ہے: بحرین کے دسیوں بچے گزشتہ دو سال سے بحرینی قید خانوں میں زیر شکنجہ ہیں جبکہ بعض کے ساتھ ناجائز سلوک کئے جانے کی بھی خبریں ہیں۔انٹرنیشنل ایمنسٹی کے معاون سعید بومدوحہ نے کہا: بحرینی فورسز نے دو بچوں کو گرفتار کیا ہے جو اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ یہ سکیورٹی فورسز انسانی حقوق کے سلسلے میں بین الاقوامی معاہدوں کے پابند نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا: بحرین میں گرفتار شدہ تمام بچے اور نوجوان ۱۸ سال سے کم عمر کے ہیں جو کسی گناہ کے مرتکب بھی نہیں ہوئے ہیں انہیں فورا آزاد کیا جانا چاہیے۔سعید بومدوحہ نے بحرینی عہدہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدخانوں میں بچوں کو دی جانے والی اذیتوں کے سلسلے میں کی گئی شکایتوں کی جلد از جلد رسیدگی کریں۔انٹر نیشنل ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق ۱۱۰ ایسے بچے اور نوجوان بحرین میں سلاحوں کے پیچھے ہیں جن کی عمر ۱۶ یا ۱۸ سال سے کم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 489103
انٹرنیشنل ایمنسٹی کی طرف سے دئے گئے بیانیہ میں آیا ہے: بحرین کے دسیوں بچے گزشتہ دو سال سے بحرینی قید خانوں میں زیر شکنجہ ہیں جبکہ بعض کے ساتھ ناجائز سلوک کئے جانے کی بھی خبریں ہیں۔