14 دسمبر 2013 - 20:30
جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران غیر مشروطہ طور پر شرکت کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران غیر مشروط طور پر جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرے گا

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران غیر مشروط طور پر جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرے گا جو شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے منعقد کی جائے گي۔  علاالدین بروجردی نے آج ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور ترکی کے صدور عنقریب ملاقات کرنے والے ہیں جس سے شام کا بحران موجودہ صورتحال سے خارج ہوجائےگا۔ انہوں نے یورپی یونین کے دورۂ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے اور یورپی یونین کے وفود کے لئے ایران کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی نئي پابندیوں کو صیہونی لابیوں کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ روس سمیت پانچ جمع ایک گروپ کے بعض ارکان کا کہنا ہے جنیوا معاہدے میں یورینیم افزودہ کرنے کےایران کے حق کو تسلیم کرلیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲