14 دسمبر 2013 - 20:30
عراق میں ایرانی کارکنوں پر حملہ

عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں فائرنگ سے15 ایرانی شہریوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ابنا: عراق کے صوبے دیالہ کے گاؤں مقدادیہ میں مزدور تیل کی تلاش کے لئے کنویں کی کھدائی میں مصروف تھے کہ 3 کاروں میں سوار نقاب پوش حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18 محنت کش جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 کا تعلق ایران سے ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سرکاری حکام نے حملے کا الزام القاعدہ پر عائد کیا ہے۔

.......

/169