ابنا: جنرل فرزاد اسماعیلی نے آج تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آرش راڈار کی رینج بہت زیادہ ہے اور اس سے ایران کی ایرڈیفنس کی توانائيوں میں کافی اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راڈار ایرانی ماہرین نے بنایا ہے جس کی وجہ سے اس کی نگہداشت اور مرمت نہایت آسان ہے۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ایس ٹو ہنڈریڈ میزائيل سسٹم میں تبدیلیاں لانے پر مبنی رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایس ٹو ہنڈرڈ میزائل سسٹم لانگ رینج میزائیل فائر کرنے کےساتھ ساتھ اب صیاد دو میزائل بھی فائر کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب مرصاد دو میزائل سسٹم کا شلمچہ میزائيلوں سے تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بڑی توانائیوں کا حامل ہے اور گذشتہ ہفتے اس سسٹم کا ایک تجربہ کیا گيا تھا جو ڈرون طیاروں کے خلاف کامیاب رہا۔
.......
/169