ابنا: ایران میں ہفتۂ ریسرچ کے آغاز پر ایک تقریب میں سائبرٹکنالوجی کی بارہ مصنوعات کی رونمائي کي گئي۔ اس تقریب میں وزیر دفاع جنرل حسین دہقان اور شہری دفاعی ادارے کے سربراہ جنرل غلام رضا جلالی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایران کی بنائي ہوئي سائبر مصنوعات کی نمائش کا افتتاح بھی کیا گيا۔وزیر دفاع نے اس تقریب میں کہا کہ وزارت دفاع سائبر ٹکنولوجی کے شعبے میں ماہرین اور کمپنیوں کی بھرپور حمایت کرنے کے لئےآمادگي رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مصنوعات اور کامیابیوں کو دیکھ کرکہا جاتا ہے کہ ایران تمام میدانوں میں تیزی سے سائنسی ترقی کررہا ہے۔ اس نمائش میں کمپیوٹروں کےلئے محفوظ آپریٹنگ سسٹم، پادویش نامی اینٹی وائرس، امن نامی موبائل فون، نیوی گيشن سسٹم، مواصلات کا نوری سسٹم، اور سائبر خطروں کی تشخیص کے سسٹم سے رونمائي کی گئي ہے۔ جنرل حسین دہقان نے کہا اس نمائش کا مقصد ایران میں بننے والی سائبر مصنوعات کو رائج کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں ایک سو مصنوعات کے ساتھ تیس کمپنیوں کی شرکت ظاہر کرتی ہے کہ ایران سائبر شعبے میں اعلی توانائيوں کا حامل ہے۔
.....
/169