ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی وفد نے جنیوا اجلاس میں گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کا عمل روک دیا ہے۔ ایرانی وفد اور گروپ 1+5 کے نمائندوں کےدرمیان پیر کے دن سے ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ کل رات امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی بنا پر ایرانی وفد نے مذاکرات متوقف کردئیےہیں ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جدید پابندیاں جنیوا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایران کو امریکہ پر بالکل اعتماد نہیں ہے ایرانی وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جدید پابندیاں ایران کی علمی پیشرفت کو نہیں روک سکتیں۔
.......
/169