12 دسمبر 2013 - 20:30
ملت فلسطین پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری

قدس کی غاصب حکومت ملت فلسطین پر ظلم ڈھانے کا کوئي موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔

ابنا: قدس کی غاصب حکومت ملت فلسطین پر ظلم ڈھانے کا کوئي موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں ڈیموں کے دروازے کھول دئیے ہیں جس کی بنا پر غزہ کے بعض علاقوں میں سیلاب آگیا ہے اور زرعی نیز رہائیشی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ غزہ میں شدید برف باری اور بارش ہوئي ہے جس کے بعد صیہونی حکومت نے جمعرات کو حی الفراحین کے علاقے میں ڈیم کے دروازے کھول دئیے ہیں جن سے المغراقہ اور وادی غزہ میں سیلاب آگيا ہے۔ صیہونی حکومت کے اس مصنوعی سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے شہری دفاعی کمیٹیاں عوام کو امداد پہنچارہی ہیں۔ قابل ذکرہے صیہونی حکومت نے غزہ کا وحشیانہ محاصرہ  کر رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ میں دواؤں اور ایندھن کی کمی ہوگئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲