12 دسمبر 2013 - 20:30
ملت ایران امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار: محمد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنی استقامت سے فوجی حملوں جیسے خطرات کا مقابلہ کرے گي

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنی استقامت سے  فوجی حملوں جیسے خطرات کا مقابلہ کرے گي۔  محمد جواد ظریف نے جمعرات کی رات مشہد مقدس میں تسنیم نیوز سے گفتگو میں امریکہ کے بعض حکام کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط اور خلاف قانون رویہ ہے اور اس سے امریکہ کو کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تجربوں سے واضح ہوچکا ہے کہ حملوں سے امریکہ کا صرف خرچ بڑھا ہے اور نقصان ہی نقصان ہوا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران امریکہ پر ذرہ برابر اعتماد نہیں کرتا اور اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتا ہے تو اسی صورت میں اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے جاری رکھنے کی امید کی جاسکتی ہے کیونکہ ایران نے نیک نیتی اور بھرپور ہوشیاری سے میدان مذاکرات میں قدم رکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پینتس برسوں سے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں اور ایران پر ان کا کوئي اثر نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات صراحتا کہی جانی چاہیے کہ امریکی پابندیوں پر کسی نے نہ عمل کیا ہے اور نہ ہی کوئي کرے گا۔ مشہد مقدس ایران کے شمال مشرق میں واقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲