12 دسمبر 2013 - 20:30
سعودی مفتی نے خود کش حملوں کو حرام قرار دیا

سعودی عرب کے مفتی نے خودکش حملے کو حرام قرار دیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے مفتی نے خودکش حملےکو حرام قرار دیا ہے۔ سعودی اخبارالحیات کو انٹرویو میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل الشیخ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، دین اسلام تو خودکشی کو حرام قرار دیتا ہے، تو پھر خودکش حملے کس طرح جائز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور ناصرف مسلمان بلکہ تمام انسانیت کا دشمن ہے۔ واضح رہے کہ سعودی مفتی اعظم  اس سے قبل بھی خودکش حملوں اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے عام شہریوں کی ہلاکت کو غیر اسلامی قرار دے چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲