11 دسمبر 2013 - 20:30
امریکہ کے جوائنٹ چیف اف اسٹاف جنرل غیر متوقع طور پر افغانستان پہنچے

امریکہ کے جوائنٹ چیف اف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی غیر متوقع دورے پر افغانستان پہنچے ہیں۔

ابنا: امریکہ کے جوائنٹ چیف اف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی غیر متوقع دورے پر افغانستان پہنچے ہیں۔ کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے  مطابق امريکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈيمپسي نے بگرام ايئر بيس ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے ان خبروں کي ترديد کی ہے کہ وہ کابل - واشنگٹن سيکورٹی معاہدے پر صدر حامد کرزئي سے بات چيت کی غرض سے افغانستان آئے ہيں۔ انہوں کہا کہ وہ کابل - واشنگٹن سيکورٹی معاہدے پر صدر کرزئی سے بات چيت کا کوئی ارادہ نہيں رکھتے۔ جنرل مارٹن ڈيمپسی نے دھمکي دي کہ اگر صدر حامد کرزئی اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور سيکورٹی معاہدے پر دستخط نہ کئے تو بقول ان کے امريکا افغانستان سے غير ملکی فوجيوں کے انخلاء کا فيصلہ کرنے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے دعوی کيا کہ اگر امريکہ سميت غير ملکی فوجی افغانستان نے چلے گئے تو بدامنی پورے خطے کو اپنی لپيٹ ميں لے لے گی۔ اس سے قبل امريکی وزير دفاع بھی رواں ہفتے کے شروع ميں کابل اور اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲