اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے حمص کے علاقے "بستان الدیوان" میں کاروائی کرکے جبہۃالنصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں اور اس دہشت گرد تنظیم پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے لاذقیہ کے شمالی نواح میں اسلحے، گولہ بارود اور میزائلوں کے متعدد گوداموں کو تباہ کردیا ہے اور سعودی، کویتی، قطری، اردنی اور لیبیائی دہشت گردوں سمیت بیسوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سرکاری افواج نے ریما، داریا، معضمیہ، برزہ اور قابون کے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچائے ہیں اور "قصاص عادل" نامی دہشت گرد تنظیم کے سرغنے سمیت درجنوں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں لڑنے والی داعش اور النصرہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں میں پاکستانی اور افغانی طالبان کی بھی کوئی کمی نہيں ہے جن میں سے سینکڑوں افراد مارے بھی گئی ہے اور کئی سو لاشیں پاکستان اور افغانستان بھی بھجوائی گئی ہیں۔

داعش سے وابستہ پاکستانی دہشت گرد ثقلین سواتی کی لاش
یہ تصویر شامی فوج کی ویب سائٹ پر نشر کی گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭۔٭