11 دسمبر 2013 - 20:30
شام: قطر۔ ترکی اور سعودی جارحیت کا نتیجہ، برف میں کھیلنے والا کوئی نہيں

شام میں بھی دوسرے ممالک کی طرح جب موسم سرما کی پہلی برف شہروں کو سفید پوش کرتی تو بچے گرم لباس پہن کر سڑکوں پر آیا کرتے تھے اور کھیلا کرتے تھے لیکن اس سال حمص کا ویراں شہر سعودی عرب، ترکی اور قطر کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بےمکین ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حمص میں اس سال کے موسم سرما کی پہلی برف سڑکوں پر جم گئی ہے لیکن سڑک تباہ حال اور شہر ویراں اور شہری ناپید ہیں کیونکہ انہيں عالمی دہشت گردوں اور ان کے صہیونی و مغربی حامیوں نے مار بھگایا ہے، وہ آل سعود اور آل ثانی اور اردوگان کے ہاتھوں اور اسرائیل کے تحفظ کے لئے بےگھر ہوکر دوسرے علاقوں یا پھر بیرونی ممالک میں پناہ گزین ہوچکے ہیں اور دوسرے ویراں شہروں کی طرح اس شہر کی نوجوان لڑکیوں کو عرب شیوخ کی انسان فروشی کی مارکیٹوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔

حمص برف باری

حمص شہر کا وہ علاقہ جس کو تکفیری دہشت گردوں نے تباہ کردیا ہے

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حمص کا آباد شہر متروکہ آبادی کی صورت اختیار کر گیا ہے اور اب اس شہر میں کھیلنے کے لئے بچے موجود نہيں ہیں۔ دام پریس نے یہ تصویر شائع کی ہے اور لکھا ہے:"اے ترکی، قطر اور جزیرہ نمائے عرب کے حکمرانو! اپنی آنکھوں نے سے دیکھو کہ کس مصیبت سے دوچار کیا ہے شام کے بچوں کو تم نے! یہاں برف باری ہوئی ہے اور اللہ کی برکت نازل ہوئی ہے اس شہر میں، لیکن اس شہر کی سڑکوں پر کوئی بچہ کھیلتا ہوا نظر نہيں آرہا! اے دنیا والو! گواہ رہو کہ ترکی، سعودی عرب اور قطر کے خائن و غدار ہاتھوں نے حمص اور اس کے باشندوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا ہے؟ برف باری کے باوجود کوئی انسان خوشی منانے اور برف سے کھیلنے کے لئے باقی نہيں رہا ہے"۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر ، ترکی اور اسرائیل شام کو تباہ کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے اصل حامی اور سرپرست ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭