10 دسمبر 2013 - 20:30
قطر اور امریکہ نے دفاعی معاہدے میں مزید توسیع کردی

امریکی وزیر دفاع نے قطر کے دورہ کے دوران قطر اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو تجدید کردیا ہے۔

ابنا: امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے قطر کے دورہ کے دوران قطر اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو تجدید کردیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے فوجی دفاعی معاہدے کی مدت میں توسیع کردی ہے فوجی دفاعی معاہدے میں فوجی مشقیں اور تربیت اور فوجی تعاون شامل ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں اپنے فوجی اڈے قائم کررکھے ہیں جو علاقہ کی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں۔ عرب ذرائع عرب حکمرانوں کو اس کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں۔

.......

/169