10 دسمبر 2013 - 20:30
وزیر دفاع: فاتح نامی آبدوز بہت جلد بحریہ کے حوالے کردی جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے کہا ہےکہ فاتح نامی آبدوز بہت جلد بحریہ کے حوالے کردی جائے گي۔

ابنا: تہران کے اخبار رسالت کے مطابق جنرل حسین دھقان نے کہا کہ تہران میں منعقدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کانفرنس میں کہا کہ فاتح آبدوز کا کام تکمیلی مراحل میں ہے اور بہت جلد بحریہ کے حوالے کردی جائے گي۔ انہوں نے جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرون طیاروں کے بارے میں کہا کہ ہم ڈرون طیاروں پر جیٹ انجن لگا کر ان سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تدبیر نامی سٹیلائیٹ تہران یونیورسٹی آف ٹکنالوجی میں بنایا جارہا ہے اور مستقبل میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

.......

/169