10 دسمبر 2013 - 20:30
امام موسی صدر کے بارے میں تحقیقات کے لیے خصوصی نمائندہ کا تعین ضروری: وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امام موسی صدر کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ایک خصوصی نمائندے کا تعین ضروری ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امام موسی صدر کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ایک خصوصی نمائندے کا تعین ضروری ہے۔ محمد جواد ظریف نے آج تہران میں امام موسی صدر کے اھل خانہ سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ اس ملاقات میں امام موسی صدر کے اھل خانہ نے امام موسی صدر کے بار ے میں کی جانے والی کوششوں کی رپورٹ پیش کی ۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امام موسی صدرکے بارے میں وزارت خارجہ بھی کوششیں کررہی ہے اور اس مسئلے کو انجام تک پہنچانے کےلئے ایک خصوصی نمائندے کا تعین کیا جائے گا ۔ واضح رہے لبنان میں شیعہ مسلمانون کے ہردلعزیز قائد امام موسی صدر انیس سواٹہتر میں لیبیا گئے تھے جس کے بعد ان کا کوئي پتہ نہيں چل سکا۔ امام موسی صدر لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر کی دعوت پر لیبیا گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲