9 دسمبر 2013 - 20:30
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ شمالی وزیرستان سے دیر منتقل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ ملا فضل اللہ کے شمالی وزیرستان سے ضلع دیرمیں منتقل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ابنا: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرغنہ شمالی وزیرستان سے افغانستان کے صوبے کنڑ گیا اور وہاں سے ضلع دیر میں نامعلوم مقام پر منتقل ہوگيا ہے ۔ طالبان ذرائع نے ملا فضل اللہ کی دیرمنتقلی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ گذشتہ ہفتے ملا فضل اللہ سربراہ بننے کے بعد پہلی بار افغانستان سے پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان آیا تھا جہاں اس  نے طالبان شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہیڈکوارٹربھی اب دیر میں ہی منتقل کردیا گیا ہے۔

.......

/169