4 دسمبر 2013 - 20:30
کراچی میں پولیس مقابلے میں اہم طالبان کمانڈر ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں مواچھ گوٹھ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے میں اہم طالبان کمانڈر ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچی میں مواچھ گوٹھ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے میں اہم طالبان کمانڈر ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے  پولیس کے ایس ایس پی عرفان بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کمانڈر فضل الرحمان پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔گذشتہ ماہ کراچی بدامنی کیس میں کسٹم حکام نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں منشیات اور اسلحے کے گودام ہیں لیکن طالبان کی موجودگی کے باعث وہ کارروائی نہیں کر سکے۔ادھر رینجرز نے 37 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔......./169