3 دسمبر 2013 - 20:30
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے فوری طور پر 70 کروڑ ڈالر کی ضرورت

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے فوری طور پر 70 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے فوری طور پر 70 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امداد رسانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری " مارگوٹ الیس " نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد رسانی کی ایجینسی کی سالانہ کانفرنس میں اپنی ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی جاری امداد کے دائرے میں اس ایجینسی کو موسم سرما میں فلسطینی پناہ گزینوں کی روز مرہ زندگی کی اشیاء کو پورا کرنے اور فلسطینیوں کو موسمی اثرات سے بچانے کے لئے فوری طور پر 70 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امدار کے طریقے کار کو بھی تبدیل کردیا ہے اور جغرافیائی حالات بھی تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں اس لئے ان نکات پر بھی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲