3 دسمبر 2013 - 20:30
سعودی عرب القاعدہ دہشت گردوں سے بچنے کے لئے انھیں شام بھیج رہا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب خود کو القاعدہ دہشت گردوں سے بچانے کے لئے انھیں شام میں دہشت گردی جاری رکھنے کے لئے تشویق اور انھیں مالی امداد فراہم کررہا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب خود کو القاعدہ دہشت گردوں سے بچانے کے لئے انھیں شام میں دہشت گردی جاری رکھنے کے لئے تشویق اور انھیں مالی امداد فراہم کررہا ہے۔ شام کے نمائندے نے کہا کہ سعودی حکومت نے القاعدہ کے ان دہشت گردوں کو شام جانے کے لئۓ اپنی جیلوں سے آزاد کردیا جنھیں پھانسی کی سزا سنائي گئی تھی۔ شامی نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اردن، ترکی اور لبنان کی سرحدوں سے شام میں داخل ہوتے ہیں۔......./169