3 دسمبر 2013 - 20:30
امریکہ، افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی میں رکاوٹ

امریکہ نے پاکستان کے راستے افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی کا عمل روک دیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج اور سیکیورٹی کے باعث افغانستان سے فوجی سازوسامان کی منتقلی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکا کا فوجی سازوسامان پاکستان کے راستے واپس لے جایا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث نیٹو کی گاڑیوں کی رفت وآمد متاثر ہورہی ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان مارک رائٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی سازوسامان کی واپسی ڈرائیوروں کی حفاظت کے پیش نظر روک دی گئی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کے راستے فوجی سازوسامان کی منتقلی جلد بحال ہوجائے گی۔امریکہ کو2014 کے اواخر تک افغانستان سے اپنا فوجی سازوسامان اس ملک سے باہر منتقل کرنا ہو گا حالانکہ یہ مسئلہ حکومت امریکہ کیلئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔......./169