ابنا: شام کے قومي ٹيلي ويژن کے مطابق، فوجي دستوں نے شمال مغربي علاقے نبک، اور دمشق کے مضافاتي علاقے وادي السقي پر مکمل کنٹرول حاصل کرليا ہے- کارروائي کے دوران ان علاقوں سے بھاري مقدار ميں بم، ہينڈ گرينيڈ اور متعدد راکٹ لانچرز ملے ہيں -
شام کي مسلح افواج نے اپنا کاميابيوں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے دمشق سے حمص جانے والي شاہراہ پر تسلط حاصل کرليا ہے- رپورٹوں کے مطابق اس شاہراہ کے مغرب ميں واقع علاقوں پر شامي فوج کا مکمل کنٹرول قائم ہوگيا ہے -
اس کارروائي کے دوران اسلحے کے متعدد گوداموں اور دہشتگردوں کے مورچوں کو تباہ کرديا گيا-
جوبر دمشق علاقے ميں بھي شامي فوج کے دستوں نے درجنوں مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کرديا-
فوج کے بيان کے مطابق صوبہ حمص ميں بھي کارروائي کے دوران، شامي افواج نے بہت سے دہشتگردوں کو ہلاک کرديا-
.....
/169