ابنا: مجلس وحدت مسلمین نے علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت پر تین روز سوگ کا اعلان کردیا، ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور کراچی میں پرامن ہڑتال ہوگی، اگر ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کارکنان پرامن رہیں اور صبر سے کام لیں، علامہ دیدار علی جلبانی کی نماز جنازہ کل دو بجے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائیگی، تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ شہید ہونے والے علامہ دیدار علی کراچی ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق، کل ملک بھر میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا جائیگا اور کراچی میں پرامن ہڑتال کی جائیگی۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل سندھ نے بھی ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے
مولانا دیدار علی کی شہادت پر 3 روزہ سوگ اور ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
2 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485670
ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق، ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، نماز جنازہ کل دو بجے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائیگی، تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل ہے۔