ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے وردک کے علاقے نرخ میں طالبان گروہ کی جانب سے کئے جانے والے کار بم دھماکے میں دسیوں پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان کے بقول پولیس کی گشتی گاڑی کے راستے میں یہ کار بم دھماکہ آج صبح کیاگيا۔دوسری جانب صوبے وردک کے گورنرہاؤس کے پریس دفتر کا کہنا ہے کہ نرخ کے علاقے میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485372
افغانستان میں طالبان نے صوبے وردک میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔