1 دسمبر 2013 - 20:30
یورپی یونین نے مصری حکومت کی مذمت کی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مصر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کیتھرین ایشٹن نے مصر میں مظاہروں کے بارے میں منظور ہونے والے قانوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں انسانی حقوق کی پائمالی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہں نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وہ مصر میں جاری تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ مصر میں طاقت کا استعمال اور عدالت کے سخت احکامات سے ممکن ہے کہ اس ملک میں جمہوری عمل تاخیر کا شکار ہو جائے۔انہوں نے تاکید کی مصر میں عبوری حکومت کے حالیہ اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مصری عوام کے مطالبات کے خلاف ہیں۔......./169