ابنا: شام کے وزيراعظم نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض ملکوں کے شام مخالف موقف ميں تبديلي آئي ہے- اسي کے ساتھ اقوام متحدہ ميں شام کے مستقل مندوب نےبھي کہا ہے کہ سبھي ملکوں نے شام ميں دہشت گردوں کي موجودگي کا اعتراف کرليا ہے -دوسري جانب امريکي حکومت نے شام ميں القاعدہ اور ديگر دہشتگرد گروہوں کي موجودگي کا اعتراف کرتے ہوئے يہ تشويش ظاہر کي ہے کہ وہ انتہا پسند امريکي جو بشار اسد کي حکومت کے خلاف دہشتگردوں کي جنگ ميں شرکت کے لئے شام گئے ہيں، وہ واپس آکے امريکا کے لئے خطرہ بن سکتے ہيں -شام کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض ملکوں کے شام مخالف موقف ميں تبديلي آئي ہے –شامي وزير اعظم وائل الحلقي نے اتوار کو الميادين ٹيلي ويژن چينل سے اپنے انٹرويو ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام کے بحران کے تعلق سے علاقے کے بعض ملکوں کے موقف ميں تبديلي آئي ہے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ موجودہ صورتحال ميں يہ بحران حل ہوجائے گا -شامي وزير اعظم نے بحران جاري رکھنے کے لئے بعض علاقائي ملکوں کي کوششوں اور دہشت گردوں کے لئے ان کي حمايتوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کوجنھوں نے شامي عوام کے حق ميں غلطيوں کا ارتکاب کيا ہے اب چاہئے کہ صحيح راستے پر قدم اٹھائيں -شام کے وزير اعظم نے علاقے ميں بعض دوست ملکوں منجملہ اسلامي جمہوريہ ايران کے موثر کردار کا ذکر کرتے ہوئے شام ميں دہشت گردوں کے بين الاقوامي حمايتوں سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے لئے اپني مالي اور اسلحہ جاتي حمايت بند کرديں –شامي وزير اعظم نے دہشت گردوں کے عالمي حمايتوں سے کہا کہ وہ ترکي سعودي عرب اور قطر کے ذريعے شام ميں دہشت گردوں کو بھيجے جانے کا سلسلہ بند کرائيں -اس دوران شام کےنائب وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہيں ہورہے ہيں –شام کے نائب وزير خارجہ فيصل مقداد نے کہا کہ شامي حکومت ان دہشت گردوں سے جو عوام کا خون بہار ہے ہيں بات چيت نہيں کرے گي –شام کے نائب وزير خارجہ نے شام ميں سرگرم دہشت گردوں کے لئے مغربي اور بعض عرب ملکوں کي حمايت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موساد سعودي عرب اردن بعض يورپي ملکوں اور امريکا کے جاسوس اور اردن ميں بنائے گئے آپريشن روم ميں حاضر ہو کر شام ميں دہشت گردوں کي حمايت کررہے ہيں –......./169
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485082
شام کے وزيراعظم نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض ملکوں کے شام مخالف موقف ميں تبديلي آئي ہے-