30 نومبر 2013 - 20:30
عراق میں دھشتگردانہ کاروائیوں میں ۳۵ افراد ہلاک اور زخمی

عراق میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں ميں 35 ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ابنا: عراق میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں ميں 35 ہلاک و زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کےمطابق عراق کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبے دیالہ کے شہر بعقوبہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک اور خبرکے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صوبے الانبار میں فلوجہ کے عوامی دھرنوں اور مظاہروں کے کوآرڈینیٹر شیخ خالد الجمیلی کو ان کے ایک محافظ کے ہمراہ قتل کردیا۔ دہشت گردوں نے اسی طرح آج جنوبی بغداد کے علاقے الدورہ میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں اور خواتین کو بھی موت کی نیند سلادیا ۔ ایک اورخبر کے مطابق مسلح افراد نے عراق کی وزارت زراعت کے ایک ملازم اور ایک تاجر کو بھی گولی مارکر ہلاک کردیا۔ اسی طرح شمالی عراق کے شہر کرکوک میں بھی مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار عراقیوں کو ہلاک کردیا۔ عراق میں ان دنوں خاندانوں اور قبائل کے قتل کا مسئلہ ، اس ملک کی سیکورٹی کی اہم ترین تشویش میں تبدیل ہوگيا ہے چنانچہ گذشتہ تین دنوں کے دوران کم از کم پانچ خاندانوں کے افراد کو بغداد میں ہلاک کیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲