ابنا: سید محمود علوی نے آج جنوب مشرقی صوبے کے ڈائرکٹر جنرل انٹلجنس کی الوادعی تقریب میں کہا کہ امن برقرار رکھنے کےلئے مقامی توانائیوں سے استفادہ کرنا چاہیئے اور اس صوبے کے باشندے ہی یہاں امن قائم رکھیں گے۔ وزیر انٹلیجنس نے کہا کہ سیستان و بلوچستان میں قبائلی عمائدین امن قائم رکھنے میں اہم کردار کے حامل ہیں اور ان کی توانائیوں سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انلیجنس نے اس صوبے میں اتحاد پر مبنی پالیسیاں اپنائی ہیں۔ سید محمود علوی نے کہا کہ صوبہ سیستان وبلوچستان میں شیعہ اور اہل سنت، اس قدر بابصیرت ہوچکے ہیں کہ وہ ہر طرح کی تفرقہ انگيزی کا سد باب کردیں گے اور پائدار امن قائم کرکے اس صوبے کو مشرقی سرزمین کے دروازے میں تبدیل کردیں گے۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484282
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلیجنس نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں پر ہرطرح کی بدامنی کا مقابلہ کیا جائے گا۔